Draft

اجے دیوگن کا 30 دن کا معاوضہ صرف 35 کروڑ روپے

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں 30 دن شوٹنگ کرنے کا 35 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا۔
اجے دیوگن کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ جتنی خوبی سے سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں اتنی ہی مہارت سے مزاحیہ کردار بھی نبھاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سنجے دت کے انکار کے بعد جب سے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں اجے کی شمولیت کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں ان کے مداح فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے فلمسازایندر کمار سے ٹوٹل دھمال کی 30 دنوں (ایک ماہ)کی شوٹنگ کا 35 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے،تاہم ایندر کمار یہ معاوضہ دینے کیلئے راضی ہوئے ہیں یا نہیں یہ اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ ہدایت کار ایندر کمار نے گزشتہ چند روز قبل فلم میں اجے دیوگن کی شمولیت کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا اجے کی موجودگی کے باعث فلم ’’اہم‘‘ بن گئی ہے کیونکہ گول مال سیریز میں اجے کی مزاحیہ اداکاری نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا تھا۔
واضح رہے کہ دھمال سیریز کی دونوں فلمیں ’’دھمال‘‘ اور ’’ڈبل دھمال‘‘ کے مرکزی اداکار سجنے دت نے چند روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید دھمال سیریز کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے انہیں اخلاق سے گرے ہوئے مزاحیہ کرداروں میں دیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button