انٹرنیشنل
اجتماعی زیادتی کے ملزمان کوکم سزا دینے پرسپین بھرمیں ہزاروں افراد کا احتجاج
میڈرڈ(این این آئی)سپین میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کوکم سزا دینے پر ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق سپین مین عدالت کی جانب سے خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان کو 9 سال کی سزا سنائے جانے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا ۔مظاہروں کے باعث شہروں کا پورا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس میں ملزمان کو کم سزا دی گئی، ان سے رعایت برتی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کم از کم 20 سال قید کی سزا سنائی جائے۔ملزمان نے جولائی 2016 میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔