اجائز منافع خور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں÷
گوجرانوالہ ( یکم جون
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ناجائز منافع خوری اور ناپ تول میں کمی بیشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔گوجرانوالہ پولیس، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ناجائز و گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کرے گی۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر ایس پی ڈویژنزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں اپنے اپنے علاقہ میں اشیائے ضروریہ و خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کا فوری ایکشن لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او اشفاق خان نے سبزی و فروٹ منڈی کھیالی اور سستا رمضان بازارکامونکے کے وزٹ کے دوران کیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر عامر جان، مارکیٹ کمیٹی کے عہدے داران اور پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ سی پی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سبزی منڈیوں میں آنے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اور اسکے ساتھ ساتھ رمضان بازار میں قیمتوں کے اتار چڑھاو کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اور مارکیٹ میں طلب و رسد پر بھی کڑی نظر ہے ۔ کھیالی سبزی و فروٹ منڈی کے وزٹ کے دوران ڈی سی عامر جان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مجاریہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی۔ من مانی کرنے والے تاجر اور کمیشن ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔