پاکستان

اثاثہ جات ریفرنس :اسحاق ڈار کے دونوں بیٹے آج عدالت طلب

اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو آج احتساب عدالت نے طلب کرلیا ،ان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے دبئی میں سمن وصول کرائے گئے تھے ۔
احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،اب تک استغاثہ کے 28میں سے 5گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی 11 ویں سماعت کریں گے ۔
اسحاق ڈار اب تک 7 بار بطور ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،2 مرتبہ عدم حاضری پر ان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ۔
20 ستمبر کو ملزم کی عدم حاضری پر پہلی بار قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے،25 ستمبر کو ملزم کی موجودگی میں ریفرنس کی نقول تقسیم کی گئیں، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کر کے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا گیا جبکہ 4اکتوبر سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ شروع ہو ا اور اب تک 5 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں،3 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ۔
گزشتہ سماعت 30 اکتوبر کو ہوئی تو ملزم پیش نہیں ہوا،عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر کے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزم کی غیر حاضری کے باعث گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ کیے گئے ،پہلے سے بیانات ریکارڈ کرانے والے 2 گواہوں مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل کو جرح مکمل کرنے کے لیے جبکہ2مزید گواہوں فیصل شہزاد اور محمد عظیم کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے2نومبر کو طلب کیا گیا ۔
احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق کے دونوں بیٹوں کو2نومبر کو طلب کرلیا، نواز شریف کے داماد علی ڈار اور ان کے بھائی حسنین ڈار کو دبئی میں سمن وصول کرائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button