Draft
اتنے میں تو آپ جیسی 25مل جائیں گی“ میرا کے بھاری معاوضہ مانگنے پر پروڈیوسر کا جواب،فلم سے بھی چھٹی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سکینڈل کوئین میرا نے ایک فلم میں کام کا اتنا بھاری معاوضہ مانگ لیا کہ پروڈیوسر نے نہ صرف کام سے کورا جواب دے دیا بلکہ یہ بھی کہہ کیا کہ ”اتنے پیسوں میں تو آپ جیسی 25ہیروئنز مل جائیں گی“ ۔ میرا ہدایتکار میثم علی کی فلم ”دی ریبل“ میں اہم رول کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے اس کے عوض پچیس لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا جس پر پروڈکشن ٹیم حیرت زدہ رہ گئی۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ میرا کو حقیقت کا ادراک نہیں یا پھر وہ ابھی بھی اپنی ڈھلتی عمر سے نظریں چراتے ہوئے خود کو اے کلاس کی ہیروئن سمجھ رہی ہیں حالانکہ اب ایسا نہیں، جتنے پیسے میرا نے مانگیں ہیں اتنے میں تو ان جیسی پچیس ہیروئنز مل جائیں گی