اتحاد امّت کے لیے علماء کرام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کریں

باہمی اختلافات اور مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالیں ،جھگڑے اور اختلافات اُمّت میں مزید تقسیم پیدا کرتے ہیں ،درگزر اور برداشت سے ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہو گا محبت اور بھائی چارہ کو فروغ دیں۔
(گوجرانوالہ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے علماء تنظیم اہل سنت کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا وفد کی قیادت محمد زاہد حبیب قا در ی نے کی ‘ ،چےئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی،جنرل اسسٹنٹ ریونیو محمد دانش ،مر کزی امیر پاسبان اہل سنت صاحبزادہ محمد ذکا ء اللہ رضوی ،مصطفائی تحریک کے ڈویژنل امیر چوہدری محمد اقبال ہنجراء ،جماعت اہل سنت کے ضلعی امیر مو لانا محمد رفیق احمد رضوی ،پاکستان سنی فورس کے مر کزی امیر محمد عدیل عارف مہر،مو لنا محمد سعید احمد نقشبندی،سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ ،ضلعی رہنما حافظ محمد طاہررضا قا دری ،ادارہ صراط مستقیم کے رہنما محمد منیر احمد قادری ،مو لانا غلام عباس چٹھہ ،مو لانا محمد سرفراز احمد فیاضی ،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،عطا ء الرحمن خان ،محمد جاوید بٹ ،محمد احمد نورانی ،محمد اشرف رضا قادری ،ملک محمد عرفان سیفی،محمد بوتا ملک ،محمد سرفراز ،محمد سہیل مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء و مشائخ ماہ رمضان میں عوام الناس کو درگزر اور بھائی چارگی کا درس دیں ،اتحاد امّت کے لیے علماء کرام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کریں،باہمی اختلافات اور مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالیں تا کہ جھگڑے اور اختلافات سے اُمّت میں مزید تقسیم پیدا نہ ہو ۔انہوں نے چےئرمین ضلعی امن کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ مساجد کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر متعلقہ یا غیر ممبر اجلاس میں شرکت نہ کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلا ق سے ہٹ کرکسی بھی مسلک یامذہب کوعبادت گاہ کی تعمیر کے لیے این او سی جاری نہیں ہو گا ۔انتظامیہ کی طرف سے این او سی کے اجراء میں شفافیت اور یکساں پالیسی اختیار کی جاتی ہے تا کہ اس فارم پر کوئی ایسا فیصلہ نہ ہو جس سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر محمد زاہد حبیب قا دری نے کہاکہ ہم ضلعی انتظامیہ ، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قیام امن کیلئے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تمام فیصلے ضابطہ اخلاق کے مطابق کرے گی تا کہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے ا فراد کی دل آزاری نہ ہو اور ضلع کا امن برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے علماہء کے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ جلد علماء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان مسائل کو حل کرے گی جن کی نشاندہی کی گئی ہے۔