اب کہیں اور جانے کی جگہ نہیں ہے لہذا میر ا’’آخری مقام‘‘ پاکستان تحریک انصاف ہے-عامر لیاقت
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)معروف مذہبی سکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ،انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز کراچی میں پارٹی چیرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
کراچی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو پارٹی میں آنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیسی ان کی شخصیت ہے ان کی ہمیں میڈیا میں ضرورت ہے ۔جس کے جواب میں ڈاکٹر عامرلیاقت نے عمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ جیسے میں بہت پہلے سے پارٹی میں شامل ہوچکا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران عامر لیاقت اپنی گفتگومیں جانے انجانے میں ایسی بات کہ گئے جس سے وہاں موجود عمران خان سمیت سبھی کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی ،انہوں نے کہا کہ ”میں نے دیر کی آتے ،آتے اور اتنی دیر کر دی کہ میرے پاس اب کہیں اور جانے کی جگہ نہیں ہے لہذا میر ا’’آخری مقام‘‘ پاکستان تحریک انصاف ہے“