اب کوئی کرپٹ بچ نہ پائے گا خواہ وہ …. وزیر اعلیٰ کا اہم اعلان
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیرپروٹوکول اوربغیر سکیورٹی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈکااچانک دورہ کیا۔ انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طورپر لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ بغیر کسی اطلاع کے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ پہنچے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اوران سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض جگہوں پر صفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا اورہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال مےں سروسز فراہم کرنے والے ادارے ےونےورسٹی آف لاہور کو ہداےت کی کہ انتظامات مزےد بہتر بنائے جائےںاورمرےضوں کو معےاری سہولتےں فراہم کی جائےں ۔ وزےراعلیٰ نے مزےد ہداےت کی کہ شام کی شفٹ مےں کنسلٹنٹ کی موجودگی کو ےقےنی بناےا جائے تاکہ شام کے وقت آنے والے مرےضوں کو بھی بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں مہےا ہوسکےں۔وزےراعلیٰ نے وارڈز مےں بجلی کے بےک اپ ہےٹرز نہ ہونے پر شدےد برہمی کا اظہار کےااور کہا کہ اےم اےس کے دفتر مےں بجلی کا ہےٹرتو موجود ہے لےکن مرےضوں کےلئے وارڈز مےں ہےٹرزکانہ ہونا افسوسناک ہے ،مےں نے ےہ ہسپتال مرےضوں کےلئے بناےا ہے، اےم اےس کےلئے نہےں۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اوردےگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے جذبے کے ساتھ کام کےا جائے اور آپ اےک انتہائی مقدس پےشے سے وابستہ ہےں۔آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ درددل کے ساتھ مرےضوں سے پےش آےا جائے اورانہےں بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں فراہم کی جائےں۔ قبل ازیںوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاںترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و بین الاقوامی امور ڈاکٹر اونر گنر(Dr.Oner Guner) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں پنجاب کے ہےلتھ کےئر سسٹم میں بہتری کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کےاگےا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا ہیلتھ کیئر سسٹم انتہائی شاندار اور منظم ہے اور ترکی نے منظم اور جامع اصلاحات کر کے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا ہے ہم بھی ترکی کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کو حقیقی معنوں میں بہترین سروسز فراہم کرنےوالانظام بنائینگے ۔ ڈاکٹر اونر گنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک وزارت صحت کی ٹیم کے اراکین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں وزےراعظم کے سابق مشےر امےر بخش بھٹو نے ملاقات کی ،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور اورسےاسی معاملات پر بات چےت ہوئی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مےں“ کی روش ملک و قوم کےلئے زہر قاتل ہے ۔جو سےاسی عناصر ”مےں“کی روش پر عمل پےرا ہےں وہ ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہےں۔پاکستان کو آگے لےکر جانے کےلئے ”ہم “ کے راستے پر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ کے ناکام سےاستدانوں اورکرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بےڑا غرق کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی۔وسائل کی لوٹ مار اوردھرنوں کے ذرےعے ترقی کے سفر مےں رکاوٹےں کھڑی کرنےوالوں نے عوام سے دشمنی کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے خلاف سازشےں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمدنوازشرےف نے پاکستان کو امن اورترقی کی راہ پر گامزن کردےا ہے اور مخالفےن کوےہ ترقی ہضم نہےں ہورہی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اداروں نے قصور مےں 1200کنال سرکاری زمےن فراڈ اوردھوکہ دہی کے ذرےعے ہتھےانے کی کوشش ناکام بنا کرشاندار کارنامہ سرانجام دےا ہے ،مےںاےنٹی کرپشن،پراسکےوشن اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو اس بہترےن کارکردگی پرمبارکباد دےتا ہوں۔کروڑوں روپے مالےت کی سرکاری اراضی ہتھےانے کی کوشش کرنےوالے تمام ملزمان قانون کی گرفت مےں ہےں اوروہ قرارواقعی سزا سے کسی صورت بچ نہےں پائےں گے۔جنہوںنے بھی ےہ گھناو¿نی حرکت کی ہے، انہےں اپنے کےے کی سزا ضرور ملے گی۔قانون سب کےلئے برابرہے،کوئی قانون سے بالاتر نہےں۔ سےاستدان ہوےا سرکاری افسر جو کرپشن کرے گا وہ قانون کی گرفت مےں آئے گا اور سزا پائے گا،اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے کرپشن کرنے والے سرکاری افسران عہدوں پر رہنے کے نہےں بلکہ کڑی سزاکے حقدار ہےں۔بدقسمتی کی بات ہے کہ قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والے خود کو باعزت بھی سمجھتے ہےں اورغرےب قوم کے اربوں روپے کی خےانت بھی کرتے ہےں ۔پنجاب حکومت کے اداروں نے کروڑوں روپے کی خےانت کرنے کی کوشش کرنےوالوں کو جس طرح قانون کے کٹہرے مےں لانے کےلئے کاوشےں کی ہےں، وہ سب کےلئے قابل تقلےد مثال ہے ۔ادارو ںنے عدالت عالےہ اور عدالت عظمیٰ سے ملزمان کی ضمانتےں خارج کرانے اورانہےں قانون کی گرفت مےں لانے کےلئے بڑی محنت سے کام کےا ہے ،جس پرمےں انہےںشاباش دےتا ہوں ۔فراڈ اوردھوکہ دہی سے لوٹے گئے وسائل آج قوم کو واپس لوٹائے جارہے ہےں۔پنجاب حکومت کاےہ اےک شاندار کام ہے جس کی بھر پور پذےرائی کی جانی چاہےے۔ وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔