انٹرنیشنل

اب آپ کا سمارٹ فون ہی دبئی ائیر پورٹ پر آپکا پاسپورٹ ہو گا

دبئی 11 اکتوبر
(پاکستان بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
اگر آپ فرسٹ کلاس یا کاروباری کلاس میں سفر کر رہے ہیں تو آپ یہ جان کر خوش ہوں گے کہ جلد ہی دبئی ہوائی اڈوں پر امیگریشن کی جانچ کے لیے نئے منصوبے کو لاگو کیا جائے گا جس کے زریعے آپکو جانچ پڑتال کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی اورآپ کو براہ راست بورڈنگ کے دروازے پر جانے کی اجازت ہو گی۔ دبئی میں Gitex ٹیکنالوجی کے جاری ہفتہ وار شو میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی ائیر پورٹ پرمستقبل میں 2 منصوبے لاگو کرنے کی پلاننگ جاری ہے اور ان میں سے ایک لاگو کر بھی دیا گیا ہے ۔
ان نئے منصوبوں کی وجہ سے دبئی ہوائی اڈوں پر سفر مزید ہموارہو جاے گا۔ مستقبل میں ایک اور منصوبہ پیش کیا جائے گا جس سے مسافر15 سیکنڈ کے اندر اندرچیکنگ کے مراحل سے بغیر پاسپورٹ دکھائے گزر سکیں گے اور امیگریشن کا عمل مکمل کر پائیں گے۔ اس اسمارٹ منصوبے کے لوگو ہونے کے بعد مسافر بغیر پاسپورٹ کے امیگریشن کے مرحلے سے گزر جائیں گے جب تک انکا اسمارٹ فون انکے پاس ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button