ایڈیٹرکاانتخاب

ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں ماراگیا، شام کے سرکاری ٹی وی چینل کا دعویٰ

بغداد(نیوز وی او سی آن لائن) دنیا بھر میں اپنی بربریت کی وجہ سے ہلچل مچانیوالی کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبرآگئی تاہم اس کی آزادذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں ماراگیا، داعش کا گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ کے علاقے میں ہفتے کو رات بھر بمباری جاری رہی ۔ ابوبکر البغدادی کے قتل کی خبرایک ایسے وقت پرسامنے آئی ہے جب چند روز قبل ان کے نائب ایاد الجمیلی بھی ایک فضائی حملے میں مارے جاچکے ہیں ۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبریں آتی رہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں ، الرقہ داعش کا گڑھ سمجھاجاتاہے اور یہیں سے وہ شام ، عراق اوردیگر علاقوں میں تنظیمی کارروائیاں ہوتی ہیںجبکہ کالعدم تنظیم نے مبینہ اسلامی قانون نافذ کرنے کیلئے اپنا سکول نصاب ، اسلامی عدالتیں اور پولیس یونٹس بھی تشکیل دے رکھے ہیں۔ یہاں پر داعش سرقلم بھی کرتی ہے اور مقتولین کی لاشیں لٹکادی جاتی ہیں ۔
اپریل میں ایک ڈاکومینٹری میں ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا سب سے مطلوب شخص قراردیاگیاتھا جس کے سرکی قیمت 34ملین ڈالر مقرر تھی اور عراقی سپیشل فورسز کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں بھی کامیاب ہوچکا ہے ۔مارچ میں عراقی اور امریکی حکام کا خیال تھا کہ موصل کی طرف جانیوالے راستے بند کیے جانے پر بغدادی نے اپنے ساتھیوں کو چھوڑدیا اور نامعلوم مقام پر نکل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button