Draft

ابالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتا ہے،امریکی ماہرین

19مئی2017ء
(بشیر باجوہ ببیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
نیویارک ۔ امریکا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچا دودھ پینا صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، ابال کر دودھ پینے کے جہاں ان گنت فائدے ہیں وہیں کچا دودھ انسانی صحت کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔ دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنے سے اس میں موجود بیکٹریا مذید متحرک ہوجاتے ہیں جس سے پیٹ کے امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button