آ رمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا:صدر ممنون حسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آرمی چیف نے کراچی آپریشن جاری رہنے کا یقین دلایا ہے۔
صدرمملکت ممنون حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دیے گئے الوداعی عشائیے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کراچی آپریشن سے متعلق پوچھا، آ رمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا،جنرل راحیل شریف عوام کیلئے مثال بنیں گے،جنرل راحیل شریف آیندہ بھی عوام، ملک کی فلاح و بہبودکیلیے کام کریں گے،جنرل راحیل شریف کوعزت اوروقار کےساتھ الوداع کہہ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے،جنرل راحیل شریف کاآپریشن ضرب عضب میں اہم کردارہے،جنرل راحیل شریف کے مستقبل ،صحت اور ترقی و خوشحالی کیلیے دعاگو ہوں ،جنرل راحیل شریف کی خدمات کو پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے
انہوں نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سنہری باب ہے’،دنیا کے بہت سارے ممالک سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔