لبنان :
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
آیت اللہ سید ہاشم صفی الدین شہید سید حسن نصر اللہ کے ماموں زاد بھائی ہیں۔ ان کے بھائی عبداللہ صفی الدین ایران میں حزب اللہ کے نمائندے جبکہ ان کے فرزند رضا صفی الدین شہید حاج قاسم کی دختر زینب سلیمانی کے شوہر ہیں ۔ ان کا پورا گھرانہ استقامتی محاذ سے منسلک ہے جماعت کی تاسیس سے لے کر آج تک مرکزی قیادت کا حصہ رہے جماعت کے سیاسی و جہادی عضو سے خاص رابطہ رکھتے ہیں ان کا شمار جماعت کے پہلے درجے کی قیادت میں ہوتا ہے دینی علوم میں اجتہاد کے درجے پر فائز ہیں اور عالمی سیاسیات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کو حزب اللہ کا نیا سیکٹری جنرل بنائے جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔