آپ ناکام اور سیاسی منظر نامے سےغیرمتعلق ہوگئے ہیں ، مریم نواز کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ غیر متعلق ہوں گئے ہیں.
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آپ کے سینے میں جو جلن ہو رہی ہے اس کا بآخوبی اندازہ ہے.
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ایک اکیلے کی جدوجہد آپ کی اور آپ کے کٹھ پتلیوں کی جدو جہد سے کہیں زیادہ ہے آپ شکست کھا چکے ہے جس پر آپ کو جو تکلیف ہورہی ہے اس کا پورا اندازہ ہے.
مریم نواز نے کہا کہ اب آپ غیر متعلق ہو چکے ہیں نواز شریف نے بازی مار لی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کر کے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں