ایڈیٹرکاانتخاب

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے

اسلام آباد: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کوئی کمی نہیں تھی، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، 2009ء سے بھارت پاکستان پر حاوی ہو رہا ہے اور ہر شعبے میں پاکستان کو نیچا دکھا رہا ہے، بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا اور پاکستانی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے، پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کے لئے بھارت نے لاہور میں دھماکہ کروایا، ہمارے دور میں بھارت کشمیر پر مذاکرات کے لئے تیار ہو گیا تھا جو ہماری بڑی کامیابی تھی، کشمیر پر بیک آؤٹ کا مشورہ دینے والے جعلی دانشور ہیں۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے کہا کہ بدقسمتی سے افغان حکومت اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں بھارت کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور پاکستان میں دہشتگردی کرا رہی ہیں، بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ہر شعبے میں نیچا دکھا رہا ہے اور 2009ء سے بھارت پاکستان پر حاوی رہا ہے، بھارت پاکستان کی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان میں کرکٹ نہیں چاہتا، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے روکنے کے لئے بھارت نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کرائی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو روند رہا ہے، ہمارے دور میں مسئلہ کشمیر پر بھارت مذاکرات کی میز پر آ گیا تھا اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا ہماری بڑی کامیابی تھی، آج مقبوضہ کشمیر کے لئے آواز اٹھانے والوں کو دبایا جا رہا ہے، کشمیر پر بیک آؤٹ کا مشورہ دینے والے جعلی دانشور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کوئی کمی نہیں تھی، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا پانامہ کیس پر اثر نہیں پڑے گا، کیس کی اہمیت برقرار رہے گی اوراس کی اہمیت ختم نہیں ہو گی۔ سابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایک کرپٹ شخص کیسے حکمرانی کر سکتا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا میں بدنام ہو رہا ہے اور پاکستان کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button