Draft

آپریشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لئے فیض آباد دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن ہونا تھا ،لیکن ساری جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 22 اگست 2016ء کو میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقاریر کیس سے متعلق سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کراچی میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہناتھاکہ دھرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ، لیکن معاملہ حساس ہے ،آپریشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
سماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،عامر خان،قمر منصور،روف صدیقی پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
سماعت میں تفتیشی افسرنے ضمنی چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کیلئےمہلت طلب کر لی۔
اس موقع پرفاروق ستار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے خلاف درج مقدمات بھی کم ہونے چاہیے،مقدمات کی آئندہ سماعت کے لیے 16 دسمبر کی تاریخ ملی ہے،امید ہے مقدمات جلد ختم ہوجائیں گے،ہم عدالتوں میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button