پاکستان

آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ ردالنثار بھی ہونا چاہیے، مولا بخش چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پاناما کا فیصلہ ہوجاتا، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو بھی ملک سے باہر تھے جب انہیں ہٹایا گیا لیکن میں دعا کررہا تھا کہ کل پاناما کا فیصلہ نہ آئے کیونکہ کہ یہ اچھی روایت نہیں کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہو اورعدالت فیصلہ سنا دے، ہم چاہتے ہیں کہ پاناما فیصلے سے عدلیہ سرخرو ہو۔
مولا بخش چانڈیو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہیے کیوں کہ کچھ مشریفین ہیں جنہوں نے ادھم مچا رکھا ہے اور ان مشریفین سے جب سوال ہوتے ہیں تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button