پاکستان

آپریشن ردالفساد :فورسز کی کوہاٹ ٹنل میں کارروائی ،اسلحہ بارود برآمد،2دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی( نیوز وائس آف کینیڈا
ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کوہاٹ ٹنل کے قریب آپریشن کیا،جس کے نتیجہ میں 2دہشتگرد کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارودبر آمد کرلیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد اسلحے سے بھرا ہوا سول اٹرک درہ آدم خیل سے وانا منتقل کررہے تھے۔
اسلحہ ٹرک کے نچلے حصے میں چھپایا ہوا تھا،اور اوپر باڈی نصب کی گئی تھی۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں پسٹلز، شارٹ مشین گنیں ،رائفلز اور گولہ وبارود کے ڈبے شامل تھے ۔ ہتھیاروں میں30بور کے300 پستول، ایم ایس بی ایس پی پانچ پسٹلز، چھ موزر ،197سیاہ زگانہ پسٹلز، 16کیمو فلاج زگانہ پسٹلز،تیس سیاہ بریٹا ،چار پیٹرو گولڈن بریٹا ، بیس سمتھ اینڈ ویسن ، دس والتھر( سات سیاہ اور تین گرے ) اور26 میکا روف شامل ہیں اس طرح مجموعی طورپر 614پسٹل جبکہ 579میگزین برآمد کئے گئے ۔بر آمد ہونے والے دیگر آٹو میٹک ہتھیاروں میں ایک اے 5.56ایم ایم رائفل، 106شارٹ مشین گن ، دو شارٹ گن کلاکوف ، چھ ایل ایم جی شامل ہیں اس طرح مجموعی طورپر 115آٹو میٹک ہتھیار اور 7000مختلف نوعیت کی گولیاں اور کارتوس بر آمد کئے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button