شوبز
آمدن سے زائد اثاثے،ایف بی آر نے اداکارہ صباقمر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ماڈل اوراداکارہ صبا قمر کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں اداکارہ کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ کے پیش کردہ اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جس پر صباقمرکاانکم ٹیکس 15-2014 کا آڈٹ کیاجارہا ہے،ایف بی آر نے اداکارہ کی سفری معلومات بھی حاصل کر لیںاور 15-2014 کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔
ایف بی آر نے ماڈل کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی،ایف بی آر کا کہناہے کہ اگر اداکارہ پیش نہ ہوئیں توکارروائی شروع کردی جائے گی ۔