آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ لڑنا شروع کیا تو جوان تھا . فاروق ایچ نائیک
اسلام آباد 30 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
فیصلہ آنے تک بوڑھا ہو گیا ہوں،سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک
سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ 16 سال پہلے آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ جب میں نے لڑنا شروع کیا تو جوان تھا، فیصلہ آنے تک بوڑھا ہو گیا ہوں۔ منگل کو بلاول ہائوس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس کے اختتام پر فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے بات چیت کی جس میں ازراہ تفنن کہا کہ آج سے 16 سال قبل آصف علی زرداری کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ بنایا گیا تو اس وقت میں جوان تھا، آج جب اس مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا اس وقت میں بوڑھا ہو چکا ہوں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مقدمہ میں 400 سے 500 تک پیشیاں ہوئیں اور تقریباً 40 کے قریب گواہ پیش کئے گئے جن پر فرداً فرداً جرح کی گئی۔