پاکستان

آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے راہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے راہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوں کے بعد مفاہمت کے بادشاہ نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے کمر کس لی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اِس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماﺅں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔دریں اثناءقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بتائے کہ اپوزیشن لیڈر کو بدلنے کی وجہ کیا ہے؟ جن سے ووٹ مانگے جا رہے ہیں وہ بھی ان سے یہی سوال کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں۔ اکثریتی جماعت کو نہ ماننا نہ جمہوری ہے، نہ اخلاقی اور نہ ہی سیاسی۔ بہانا کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے۔ شاہ محمود قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیراعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں کوئی صداقت نہیں‘ عاشورہ کے بعد مشاورت تیز کردوں گا۔ چیئرمین نیب کے تقرر پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ 12رکنی پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔جمعرات کو بیان اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں۔ بہانا کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے۔ پی ٹی آئی کھل کر بات کرے۔ ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا۔ آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔ عمران خان کے پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے اپنے لئے لابنگ کر کے شاہ محمود قریشی اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیراعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی بندہ اپنے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے بڑا عہدہ کیسے مانگ سکتا ہے۔ بلاول نے قومی اسمبلی میں آنے کا اعلان کیا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر وہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button