آصف زرداری کی دولت 75کروڑ 87لاکھ روپے
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں،وہ این اے 213 نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری 75 کروڑ 86 لاکھ69 ہزار 73 روپے کے مالک ہیں، وہ کسی بھی سرکاری ادارے اور محکمے کے ڈیفالٹر نہیں۔
دستاویزات کے مطابق ان کی ذرائع آمدن زمینداری اورکاروبار ظاہرکیا گیاہے،آصف علی زرداری 349 ایکٹر زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے 7 ہزار 399 ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے۔
آصف زرداری نے 2015 میں زمینداری سے10 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار جبکہ کاروبار سے 76 لاکھ 66 ہزار روپے کمائے، اور 19 لاکھ 5 ہزار 600 کا ٹیکس ادا کیا۔
2016ء میں آصف علی زرداری نے زراعت سے 11 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار اور کاروبار سے 82 لاکھ 45 ہزار 900 روپے کمائے اور 21لاکھ 5 ہزار 565 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
2017ء میں آصف زرداری نے زراعت سے 13کروڑ 40 لاکھ 16ہزار 650 اور کاروبار سے 97 لاکھ 51 ہزار 400 روپے کمائے اور 26لاکھ 32 ہزار 490 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
آصف علی زرداری کے پاس کوئی غیرملکی پاسپورٹ نہیں ہے۔