ایڈیٹرکاانتخاب

آصف زرداری کو پیپلزپارٹی کے اندربھی لوگ پسند نہیں کرتے،مظہرعباس

لاہور
( بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان بلاول سےبات کرسکتے ہیں،بلاول کیساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے،بلاول بھٹوجب بھی آگے بڑھتے ہیں،زرداری دوجمپ مزید آگے لگادیتے ہیں،سینئر تجزیہ کارکی نجی ٹی وی میں گفتگو
سینئرتجزیہ کارمظہرعباس نے واضح کیا ہے کہ آصف زرداری کوان کے پارٹی کے لوگ بھی پسند نہیں کرتے،بلاول بھٹوجب بھی آگے بڑھتے ہیں،زرداری دوجمپ آگے لگادیتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹوکے ساتھ بہت زیادتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے یہ بات کی تھی کہ آصف زرداری ہٹ جائیں توبلاول بھٹوسے بات ہوسکتی ہے۔
یہ عمران خان کا ہی مئوقف نہیں ہے بلکہ پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے لوگوں نے خود کہا کہ آصف زرداری کی تصویرکے ساتھ پنجاب میں الیکشن نہیں لڑسکتے۔یہ صورتحال پیپلزپارٹی کے اندرکی ہے اس کے باوجود زرداری صاحب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ہیں ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوجب بھی آگے آنے کی کوشش کرتے ہیں توآصف زرداری دوجمپ مزید لگا کران کوپیچھے کردیتے ہیں۔
میرے خیال سے بلاول بھٹوکے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے کیونکہ ان کوصحیح معنوں میں سیاسی میدان میں آ گے نہیں بڑھنے دیا جارہا ہے۔ عمران خان کے 96ء اور 2011ء میں لڑائی کچھ جبکہ 2013ء اور 2016ء میں لڑائی کچھ اورہے۔انہوں نے کہاکہ 2011ء میں ان کے ساتھ اسٹیج پربیٹھے لوگ منتخب ہونے والے نہیں ہیں۔آج بابراعوان بھی ان کے ساتھ ہیں جبکہ بابراعوان آصف زرداری کے سوئس بینکوں میں وکیل بھی رہے۔توبابراعوان نے نہیں بتایاکہ سوئس بینکوں میں ان کے اثاثے ہیں یانہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حوالے سے مئوقف میں کوئی لچک نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button