پاکستان

آصف زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارکباد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور انہیں سلام شہدا ریلی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو فون کیا اور شاندار ریلی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور سینئر وزیر نثار کھوڑو کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ریلی پر مقامی قائدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ لوگوں نے پارٹی کو بہتر طور پر فعال کیا اور سلام شہدا ریلی میں جیالے متحرک نظر آ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button