آصف زرداری سے پارٹی کی ناراض رہنماء فردوس عاشق اعوان نے ملاقات
لاہور ۔19مئی2017ء
فردوس عاشق نےکرپشن کیسزمیں پارٹی کی حمایت نہ ملنےکی شکایات کیں،آصف زرداری کاپارٹی نہ چھوڑنےکامشورہ اورشکایات کاازالہ کرنےکی یقین دہانی،سابق وفاقی وزیرنےفیصلےپرغورکیلئےوقت مانگ لیا۔میڈیارپورٹس
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پارٹی کی ناراض رہنماء فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی،جس میں فردوس عاشق اعوان نے اپنے ساتھ نارواسلوک اور مختلف کرپشن کیسزمیں پارٹی کی حمایت نہ ملنے کی شکایات کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے فردوس عاشق اعوا ن کوپارٹی نہ چھوڑنے کامشورہ دیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ فردوس عاشق کی تمام شکایات کاازالہ کیاجائے گا۔آصف زرداری کی یقین دہانی پرسابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پرغورکیلئے وقت مانگ لیا۔اس موقعہ پرآصف زرداری اور فردوس عاشق کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔