آسکر ایوارڈ کی تقریب کل رات ہو گی-
فلمی ایوارڈز کا سب سے بڑا میلہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات سج رہا ہے۔ نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں تیاریاں مکمل ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز میں میوزیکل ڈرامہ لالا لینڈ چودہ کیٹگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔
ایک موسیقار اور ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزماتی اداکارہ کی اس رومانوی کہانی نے گولڈن گلوب ایوارڈ، بافٹا ایوارڈز ، کرٹکس چوائس ایوارڈ اور دیگر ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ یہ فلم دو ہزار سولہ کی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل رہی۔
اس کا مقابلہ فلم مون لائٹ سے ہے، یہ فلم ہے میامی کے ایک سیاہ فام لڑکے کی جو دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے فلم ’مانچسٹر بائے دی سی‘ کے کیسے ایفلیک اورفینسس کے ڈینزل واشنگٹن کے درمیان بہترین اداکار کی کیٹگری کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
فلم لالا لینڈ کی مرکزی کردار ایما اسٹون بہترین اداکارہ کے لیے موسٹ فیوریٹ قرار دی جارہی ہیں۔