Draft

آسٹریلیا میں نوجوان اداکار شوٹنگ کے دوران ہلاک

اداکار فیٹلی گیت کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے زخمی ہوگئے تھے ، فوٹو:بشکریہ سی این این
اداکار فیٹلی گیت کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے زخمی ہوگئے تھے ، فوٹو:بشکریہ سی این این
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹا جس سے نوجوان اداکار فیٹلی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آتش گیر مادہ استعمال کیا گیا جس سے آتش گیر مادہ پھٹا اور اداکارکے سینے پرگہری چوٹ آئی۔
دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہر زاویے سے شروع کردی ہیں اور شوٹنگ کے دوران اسلحہ اور آتش گیرمادے کی اقسام کا بھی جائزہ کیا جارہا ہے جس کے بعد جلد ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button