انٹرنیشنل

آسٹریلیا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہو جائے ،اپوزیشن –

کینبرا (آئی این پی) آسٹریلوی اپوزیشن کے خارجہ امور کی ترجمان سینیٹر پینی وانگ نے آسٹریلیا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے تحفظاتی نظام کے موقع پر بر وقت چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہو جائے ، یہ بات انہوں نے نئی دہلی اور بیجنگ کے دورے پر جانے سے پہلے ایک آسٹریلوی اخبار میں اپنے ایک مضمون میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ آسٹریلیا کو ایشیائی معیشتوں میں شامل ہونے کا بہترین مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ تجارت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ساتھ تحفظاتی نظام بھی فروغ پا رہا ہے ، ہمیں چین اور دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے بہتر راستے تلاش کرنے چاہئیں اور ان مواقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے تا کہ ہم آزاد تجارتی نظام میں نئی ٹیکنالوجی میں اپنا مقام برقراررکھ سکیں، اس سے ہمارے شہریوں کو فائدے حاصل ہو سکیں گے ۔ پینی وانگ لکھتی ہیں کہ ایک چین کا بیلٹ وروڈ منصوبہ دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے لئے قابل قدر مواقع فراہم کرتا ہے ، اس لئے ہمیں دوطرفہ مفادات کے لئے ہر معاملے کا الگ الگ جائزہ لینا چاہئے ۔ یہ منصوبہ آسٹریلیا کے کاروبار اور ترقی کے لئے بھی نمایاں مواقع فراہم کررہا ہے ، اس لئے اس منصوبے میں شامل ہونے کے لئے حکومت کو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے جس طرح کہ اس نے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button