آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن بارش کی نذر
میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر103رنز بنالئے ،بارش کی وجہ سے میچ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا تھا اس سے قبل انگلینڈ اپنی اننگ میں 491رنز بناپائی تھی،آسٹریلیا کو ابھی بھی 61رنز کا خسارہ ہے۔
چوتھے دن کے کھیل کا آغاز انگلینڈ نے 491رنز 9وکٹوں پر دوبارہ شروع کی تو اننگ میں کسی بھی رنز کے اضافے کے بغیر ہی جیمز اینڈرسن پویلین لوٹ گئے،تاہم الیسٹرکک 244رنز پی ہی ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ جوئی روٹ کے 61اور سٹورٹ براڈ کے 56رنز نمایاں ہیں ۔
آسٹریلیا کے کیومز نے 4،جوش ہیزلوڈ اور نیتھن لائن نے 3,3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اسے164رنز کاخسارہ تھا،ان کی جانب سے اننگ کاآغاز کیمرون بینکروفٹ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا ،کیمرون 27رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔عثمان خواجہ بھی 11رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،بارش کی وجہ سے میچ پہلے ہی روک دیا گیا تھا دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنالئے جبکہ اسے اب بھی 61رنز کاخسارہ ہے .