کھیل

آسٹریلیاکو بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں26رنز سے شکست

چنائی ( نیوز وی او سی آن لائن) بھارت نے ہر دیک پانڈیا کی آل راﺅنڈر کارکردگی کے بدولت آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 26 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔ہردیک پانڈیا نے 66گیندوں پر83رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جبکہ دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق چنائی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا ،محض 11رنز پر ان کی تین وکٹیں گر چکی تھی،اس کے بعددھونی اورہردیک پانڈیا کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کے سکور کو مستحکم کیا۔پانڈیا نے 66 گیندوں پر 83 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ۔اس کے علاوہ بھارت کی اننگ میں دھونی کے 79،جادیو کے 40اور بوشن کمارکے 32رنز نمایاں ہیں۔
بھارت نے مقررہ پچاس اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنائے تاہم بارش کی وجہ سے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے اکیس اورز میں 164رنز کا ٹارگٹ ملا ۔جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 137 رنز بنا سکی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، ہرڈک پانڈیا کو عمدہ آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button