پاکستان
آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
آزاد کشمیر 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ میں پیش کرے گی۔ بجٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 18-2017 کے لیے ترقیاتی میزانیے میں 23 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ نارمل میزانیے میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سمیت تین دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بایئکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔