آرٹیکل 62،63 مجھ پر لگنا ناممکن ہے، عمران خان کا بیان سامنے آگیا
لاہور 19 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 63 ان پر لگنا ناممکن ہے جبکہ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انکا چوددھری نثار سے کوئی رابطہ نہیں بلکہ انہیں سابق وزیرداخلہ چودھری نثار پر غصہ ہے جبکہ اس بات پر انہیں خوشی ہوئی کہ چودھری نثار نے مریم نوازشریف کی اہلیت بھی بتائی ہے نجی ٹی وی چینل کے دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کل لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے اور لوگوں کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ سپریم کورٹ جیت گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل چودھری نثار نے ایک انترویو میں مریم نوازشریف کو لیڈر ماننے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صرف انکے لیڈر میاں محمد نوازشریف کی بیٹی ہیں۔