Draft

آرٹس کونسل کا مستقبل روشن کرنے میں کسر نہیں چھوڑینگے :ایازمیمن

کراچی(سٹاف رپورٹر)اردو مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’عید کا چاند‘‘ کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرامے کے پروڈیوسر وتاجر رہنما ایازمیمن موتی والا اور زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے بانی زاہد شاہ نے کہا کہ ہم آرٹس کونسل کا مستقبل روشن اور بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔ فرینک لنکزکلب اینڈ برانڈ مارکیٹنگ اور زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے بننے والے اس میگا بجٹ ڈرامے کیلئے جدید تقاضوں کا سہارا لیا جارہاہے جبکہ تاریخ میں پہلی بار کسی سٹیج ڈرامے کی رونمائی سے قبل لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات کو عوام بذریعہ قرعہ اندازی حاصل کریں گے ۔ ایازمیمن موتی والا کا کہنا تھا اس میگا بجٹ ڈرامے کو پیش کرنے کامقصد عوام کے چہروں پر خوشیاں لانا اورکراچی کی رونقیں بحال کرناہے ۔اس موقع پر ڈرامے کی کاسٹ میں شامل فنکار شکیل صدیقی ،روف لالہ ،نعیمہ گرج ،شکیل شاہ ،پرویز صدیقی ،سلیم شیخ ،تبوخان،مہوش صدیقی ،صائمہ حسنین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button