آرمی چیف کے بیان پر مجھے افسوس ہوا ، عاصمہ جہانگیر

لاہور 28 نومبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وی او سی)
عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مجھے آرمی چیف کے بیان پر بہت افسوس ہوا کہ انہوں نے حکومت اور دھرنے میں لڑنے والے مظاہرین کو ایک ہی پلے میں رکھا ۔ان کو بیان سوچ سمجھ کر دینا چاہے کہ ریاست کا رتبہ اور ہوتا ہے اور دہشتگردوں کا رتبہ اور ہوتا ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے ،آئین کے اندر باقاعدہ طور مسلمان کی تعریف کی گئی ہے اور کسی بھی شخص نے ایسا نہیں کہا کہ وہ ختم نبوت (صلہ اللہ علیہ وسلم) کو نہیں مانتا ۔
اگر ایسا کسی نے کہا ہے پھر تو کوئی احتجاج کرئے ۔ہم سب لوگ ختم نبوت (صلہ اللہ علیہ وسلم) پر یقین رکھتے ہیں اور بہت سے غیر مسلم لوگ بھی ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں دھرنے والوں نے بہانہ ڈھونڈا ہے حکومت سے انہوں نے وزیر قانون کے استعفی کی بات پھر انہوں نے کہا کہ سارے پارلیمنٹ کے لوگ استعفی دیں ۔کچھ بھی ایسے نہیں ہوتا ہے جیسے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔