آرمی چیف کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ — پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

آرمی چیف کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ — پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کے فوری اور مؤثر جواب پر پاک فضائیہ اور اس کے جانباز شاہینوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر نے دشمن کے متعدد طیارے گرا کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور تعاون ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی زمینی، فضائی یا بحری خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور جو کوئی ایسی جرأت کرے گا، اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، نگرانی کے نظام اور بروقت ردعمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ افواجِ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں