ایڈیٹرکاانتخابپاکستان

آرمی چیف سے شہباز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کی ملاقات، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی قیادت نے تازہ ترین ملکی داخلی اور خارجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے شہباز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار پر مشتمل سیاسی رہنماؤں کے وفد نے آرمی ہاؤس میں ملاقات کی جب کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی وفد کی ملاقات سہ پہر 4 سے ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی جس میں حکومتی وفد نے آرمی چیف کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جب کہ وفد نے آرمی چیف کو اپنی سفارشات بھی بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button