آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات،خطے کی سلامتی سمیت دیگرامور پر غور
راولپنڈی / 05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات،خطے کی سلامتی سمیت دیگرامور پر غور،،جاپانی سفیرکہتے ہیں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ جاپانی سفیر نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی خواہش پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جاپان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔