آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
راولپنڈی میں امریکی کانگریس کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے، جبکہ تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ روابط کے تسلسل پر زور دیا۔
امریکی ارکان کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کا اعتراف کیا۔ وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں فریقین کے مابین سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
جنرل سید عاصم منیر نے امریکی وفد کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کا خواہاں ہے، جو کہ باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہو۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k