آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ
راولپنڈی: (نیوز وی او سی آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرکے نئے سرحدی قلعوں اور بے گھر افراد کی بحالی کے عمل کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر مقام میران شاہ میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ جی او سی میران شاہ نے آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ بھی موجود تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹی ڈی پیز بحالی عمل اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے نئے تعمیر کردہ سرحدی قلعوں اور باڑ کا دورہ کرکے سرحدی سیکیورٹی کے تیز رفتار اور معیاری اقدامات کو سراہا۔