آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گے ،افغان وزارت دفاع

کابل 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جنرل باجوہ سے دہشتگردی کے خاتمے اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پربھی بات چیت ہوگی،دولت وزیری
کابل افغان وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گئے۔منگل کو افغان ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کاکہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اگلے پانچ دنوں میں دورہ کابل کا امکان ہے جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پربھی بات چیت ہوگی۔دولت وزیر ی کا کہنا تھاکہ افغان حکومت پاکستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور کاروائی کے حوالے سے بات کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں