آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

پاک فوج کے سپہ سالار، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ان دنوں سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں آج بیجنگ میں ان کی ملاقات چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال، اقتصادی تعاون، اور دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت “اہم اور دور رس نتائج کی حامل” قرار دی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اسٹریٹیجک سطح کی پیش رفتیں متوقع ہیں جن کا ثمر پاکستان جلد حاصل کرے گا، ان شاء اللہ۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
پاکستان اور چین کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری رہی ہے۔ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ آنے والے دنوں میں اس سفر کے ثمرات پاکستان کے دفاعی ڈھانچے میں نظر آ سکتے ہیں۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/007/250725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں