آج 17 فروری 2025 دن بھر کی خاص خاص خبریں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
🛑 *17 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) قومی اسمبلی: دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج
🔴 (2) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا احتجاج، قیدی نمبر 804 کے نعرے
🔴 (3) سینیٹ اجلاس: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور
🔴 (4) کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ
🔴 (5) لوئر کرم میں اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، ادویہ سے بھرا کنٹینر لوٹ لیا گیا
🔴 (6) چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا
🔴 (7) کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، نوازشریف
🔴 (8) وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی
🔴 (9) بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ
🔴 (10) عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمر ایوب
🔴 (11) حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا، بیرسٹر گوہر
🔴 (12) جنگ نہیں مذاکرات، ملک سیاست دانوں کے حوالے کرکے انہیں آپس میں بات کرنے دو، مولانا فضل الرحمان
🔴 (13) امید ختم ہوگئی، ایک بار پھر احتجاج کی طرف جارہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر
🔴 (14) کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دونگا: شیر افضل
🔴 (15) شیر افضل مروت میری پارٹی کا ہے، فیصل واوڈا نے مروت کو آزاد قبیلے میں شامل کرلیا
🔴 (16) عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام
🔴 (17) متحدہ علماء بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق
🔴 (18) وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا، 3 کروڑ تک بلاسود قرض دیا جائے گا
🔴 (19) اپنے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے ایسا پلٹا کھایا، آج میرے پاس اڈیالا میں بند ہے: مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
🔴 (20) کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز
🔴 (21) تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ
🔴 (22) پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری
🔴 (23) مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علیٰ پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
🔴 (24) کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن شاندار فضائی مظاہرہ کرے گا
🔴 (25) چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے
🔴 (26) چیمپئنز ٹرافی، کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلئے پی آئی اے کا زبردست اعلان
🔴 (27) فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے ہوگئی
🔴 (28) کراچی: میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی خاتون اغوا کے بعد قتل، 2 ملزم گرفتار
🔴 (29) کراچی: نجی سوسائٹی میں کسٹم کا چھاپہ، 2 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا برآمد
🔴 (30) ہیوی ٹریفک کے کراچی میں داخلے کے اوقات پر عمل کرائیں، کمشنر کا ڈی آئی جی ٹریفک کو خط
🔴 (31) سیہون: تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، 19 زخمی
🔴 (32) قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل انعام میمن
🔴 (33) پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کی فوج تنخواہ حلال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، ایم کیو ایم
🔴 (34) آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
🔴 (35) کراچی: گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو پر عوام کا تشدد، پولیس کی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
🔴 (36) سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا؛ اپوزیشن کا شدید احتجاج
🔴 (37) مصطفیٰ قتل کیس: عدالت نے مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی
🔴 (38) مصطفی قتل کیس، ارمغان منشیات کا عادی تھا، ملزم کے والد کا اعترافی بیان
🔴 (39) نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا
🔴 (40) 19 سے 21 فروری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
🔴 (41) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
🔴 (42) کراچی میں سانس کے امراض میں اضافہ، طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ
🔴 (43) عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا
🔴 (44) امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی
🔴 (45) وزیراعظم کا عالمی بینک سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم
🔴 (46) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
🔴 (47) سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، کلیکشن بہتر ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
🔴 (48) اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
🔴 (49) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا
🔴 (50) پنجاب اسمبلی: سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد منظور
🔴 (51) پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ گیا، ملکی سمت سے متعلق خدشات برقرار ہیں؛ گیلپ سروے
🔴 (52) پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ
🔴 (53) حکومت تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام
🔴 (54) ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہوں، مفتی قوی کے بس کی بات نہیں، راکھی ساونت
Courtesy
(رپورٹ: عثمان حسن زئی)
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k