آج کے دن بھر کی خبریں ایک جھلک میں 26 مئی 2025

26 مئی 2025 | بروز پیر
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
پاکستان🇵🇰، اسلام آباد —
1۔ قومی خبریں 🇵🇰
• وزیراعظم: بھارت🇮🇳 سے پانی، تجارت اور انسدادِ دہشت گردی پر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں
• سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، آئینی بینچ
• گورنر کے پی کا خضدار کے زخمی طلبہ کی CMH کوئٹہ میں عیادت
• چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے باچا خان مرکز جا کر معذرت کرلی
• خیبرپختونخوا میں ’’روشن مستقبل‘‘ اور ’’سہارا کارڈ‘‘ کا اجرا
• پنجاب میں سولر پینلز سے متعلق ضوابط کی تیاری
• اسلام آباد میں ٹریفک قوانین مزید سخت، جرمانے بڑھا دیے گئے
• سندھ حکومت کی ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف مہم
• کراچی میں گھریلو ملازماؤں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا
• مورو: مظاہرے میں شرپسند موجود، دھماکا خیز مواد برآمد
• موٹر وے پولیس نے گمشدہ بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا
• مارگلہ ہلز نیشنل پارک مکمل بند کرنے کا عندیہ
• پنجگور میں انٹرنیٹ بحالی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس درکار
• سندھ میں نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں 200 فیصد اضافہ
• وزیر خزانہ: فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملے گا
—
2۔ عدالتی و قانونی خبریں 🇵🇰
• عمران خان کے انکار پر عدالت نے فوٹوگرامیٹک و پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی
• انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رپورٹ 9 جون تک طلب کرلی
• لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کا حکم
• 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران و بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکیں
• ججز ٹرانسفر میں چار فورمز سے رائے لی گئی
• اٹک جیل کے 76 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور
• عدالتیں مزید شفاف و قابل رسائی ہوں گی: چیف جسٹس
• راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1.94 ارب کی کرپشن، نیب تحقیقات شروع
—
3۔ سیاسی خبریں 🇵🇰
• بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے: آصف زرداری
• چیئرمین گوہر علی خان: عمران خان کی رہائی عید سے پہلے متوقع
• پیپلز پارٹی کا پشاور میں احتجاج، پولیس کی شیلنگ، پی ٹی آئی کیمپ جلا دیا گیا
• وزیر نے عید پر زائد کرایہ وصولی پر کارروائی کی ہدایت دے دی
—
4۔ معاشی و تجارتی خبریں 🇵🇰
• سونا 2600 روپے کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے فی تولہ
• ایف بی آر کو 833 ارب کا شارٹ فال، سخت انفورسمنٹ کا فیصلہ
• آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے
• پی آئی اے کے بی کلاس شیئرز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
• چیئرمین کمیٹی: پی ٹی سی ایل اربوں کی جائیدادیں کیسے فروخت کر رہا؟
• حکومت کا بٹ کوائن و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کیلئے اقدام
—
5۔ موسمی و ماحولیاتی خبریں 🇵🇰
• کراچی میں محسوس شدہ درجہ حرارت 43 ڈگری
• رواں ہفتے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی و بارش کا امکان
• عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس کل متوقع
—
6۔ بین الاقوامی خبریں
• بھارت🇮🇳 میں پاکستانی جاسوسی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار
• وزیراعظم کا ترکیہ🇹🇷 دورہ مکمل، تہران پہنچ گئے
• ایران🇮🇷 میں ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، حمایت پر اظہار تشکر
• فرانس🇫🇷: صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مارا، ویڈیو وائرل
• اسپین🇪🇸 کا اسرائیل🇮🇱 پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
• چین🇨🇳: پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہوگا
• روس🇷🇺 و چین🇨🇳 2036 تک چاند پر مشترکہ منصوبہ
• کویت🇰🇼 نے 19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے ویزہ بحال کر دیا
• مالٹا🇲🇹 نے فلسطین🇵🇸 کو ریاست تسلیم کر لیا
• سعودی عرب🇸🇦 حکومت نے شراب کی خبروں کی تردید کر دی
—
7۔ دفاعی و سیکورٹی خبریں 🇵🇰
• بارکھان: بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک
• خضدار: بچوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا
• بھارت🇮🇳 کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کا ماسٹر پلان
—
8۔ سائنسی و ٹیکنالوجی خبریں
• قرآن مجید میں مذکور قوم عاد کا تباہ شدہ شہر دریافت
• یو اے ای🇦🇪 میں ریت تلے قدیم انسانی بستی کے آثار
• بلال بن ثاقب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر
—
9۔ صحت، تعلیم اور سوشل ویلفیئر 🇵🇰
• دواؤں سے مزاحمت سالانہ 3 لاکھ اموات کا باعث
• ننھے عبداللہ کی بھارت🇮🇳 سے واپسی کے بعد دل کی کامیاب سرجری
• رہ جانے والے عازمینِ حج کو اگلے سال ترجیح دی جائے: ٹور آپریٹرز
• لندن🇬🇧: آتش زدگی میں جاں بحق پاکستانی خاندان کے نام جاری
—
10۔ جرائم و حادثات 🇵🇰
• دیر بالا: غیرت کے نام پر خاتون، 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل
• راولپنڈی: 98 لاکھ مالیت کا سونا گھریلو ملازمائیں لے اڑیں
• پشاور مظاہروں میں شرپسند عناصر شامل تھے: پولیس
—
وی او سی اردو
Disclaimer:
یہ رپورٹ ابتدائی معلومات پر مبنی ہے اور عوامی آگاہی کے مقصد کے لیے پیش کی گئی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k