آج کی اہم خبریں 24 فروری 2025 | بروز پیر

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*آج کی اہم خبریں*
📅 تاریخ: 24 فروری 2025 | بروز پیر
🌙 رمضان المبارک اور اسلامی دنیا
پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان، عید الفطر 31 مارچ کو ہو سکتی ہے (سپارکو کی پیشگوئی)۔
دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں دو مرتبہ رمضان کا استقبال کریں گے (ماہرین کی رپورٹ)۔
حکومت کا رمضان میں سحری و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ۔
🤝 بین الاقوامی تعلقات اور معاہدے
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق۔
پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے لیے پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط۔
🎭 اہم ایونٹس اور شوز
ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمانِ خصوصی۔
16 روزہ شو میں لاکھوں شہریوں کی شرکت، 20 بڑے ایونٹس منعقد۔
⚡ معیشت، بجٹ اور مالیاتی خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات۔
آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا، 28 فروری تک قیام کرے گا، نئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے۔
حکومت کا بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری۔
⚖️ عدالتی اور قانونی خبریں
کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمہ ام حسان اور چار لڑکیوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور۔
9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر۔
2014 کے دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ۔
🚨 جرائم اور حادثات
کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحق۔
سرگودھا: بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر 22 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی۔
کراچی: رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف شکایتی سیل قائم۔
شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق۔
⚽ کھیلوں کی دنیا
پاکستانی شائقین کا ویرات کوہلی کی سنچری پر زبردست ردعمل، بھارتی میڈیا حیران۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم کا قومی ٹیم پر سخت ردعمل، 6 بڑے ناموں کو نکالنے کا مطالبہ۔
🔬 ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا
تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے ڈیڑھ ارب ڈالر کرپٹو ایکسچینج سے چرا لیے۔
وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس جاری کرنے کا آغاز۔