آج کی اہم خبریں 08 اپریل 2025 | دن: منگل مرتب: بشیر باجوہ

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
وائس آف کینیڈا اردو
روزانہ خبری جھلکیاں
تاریخ: 08 اپریل 2025 | دن: منگل
مرتب: بشیر باجوہ
—
اہم قومی خبریں
1. پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں عالمی کمپنیوں سے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے معاہدے
2. پاکستان معدنی معیشت میں عالمی رہنما بننے کیلئے تیار ہے، جنرل عاصم منیر
3. پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنیات، ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی گنجائش نہیں: آرمی چیف
4. عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، سکیورٹی فریم ورک مضبوط بنائیں گے: آرمی چیف
5. معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا جا سکتا ہے: وزیراعظم
6. کھربوں ڈالرز کے ذخائر موجود، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئیں: وزیراعظم
7. صوبے کے معدنی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
8. شمالی وزیرستان سے ڈیڑھ ماہ میں چوتھی بار تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت
9. چاغی بلوچستان میں سونا اور تانبا دریافت
10. کراچی-سکھر موٹروے سے پہلے دیگر منصوبے مؤخر کرنے کی تجویز
—
سیاسی منظرنامہ
11. اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، متعدد افراد کی گرفتاری و رہائی کے بعد دھرنا ختم
12. جیل کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، کئی گرفتار
13. عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کی خبر محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے: جیل حکام
14. پولیس نے پی ٹی آئی رہنما خواتین کو گرفتار نہیں کیا: عظمیٰ بخاری
15. پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے مصالحت کروادی
16. عمران خان کی بہنوں سے ملاقات ان کا حق ہے: بیرسٹر گوہر
17. پی ٹی آئی میں سب کچھ سب کو مل رہا، عمران خان کو کچھ نہیں: فیصل واوڈا
18. پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
19. پی ٹی آئی کی بد زبانی مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: رانا ثناء اللہ
20. عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب کے فیصلوں کا اختیار دے دیا
—
قانون، عدلیہ اور سیکیورٹی
21. سپریم کورٹ کا 9 مئی سے متعلق مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم
22. 9 مئی کا واقعہ احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا: سپریم کورٹ میں رپورٹ
23. لاہور ہائیکورٹ نے ٹارچر ایکٹ کیس میں وکلا سے دلائل طلب کرلیے
24. کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
25. کراچی لی مارکیٹ سے خارجی دہشتگرد گرفتار
26. صوابی میں نہر میں رکشہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق
27. پشاور میں چار دیواری تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
28. ماڑی پور روڈ پر حادثہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
29. گورنر ہاؤس آئی ٹی کورس طلبہ کیلئے جامعہ کراچی کا امتحان لازمی
—
بین الاقوامی خبریں
30. امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ: ٹرمپ کی ملک بدری ممکن، پاکستانی طلبہ متاثر
31. امریکی حکومت نے پاکستانی طلبہ کیلئے سمسٹر ایکسچینج پروگرام بند کردیا
32. مائیکروسافٹ نے اسرائیل مخالف احتجاج کرنیوالے ملازمین کو برطرف کردیا
33. یو اے ای ویزہ مسائل حل، پاکستانی امیدواروں کیلئے خوشخبری
34. سعودی عرب میں مقررہ مدت سے زائد قیام کی اطلاع نہ دینے پر کمپنیوں کو جرمانہ ہوگا
35. افغانستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی یقینی بنائی جائے
36. منرل فورم سے پاک-امریکہ تعلقات مضبوط ہوں گے: امریکی عہدیدار
37. “میں واپس آ رہی ہوں”، شیخ حسینہ کی صحتیابی پر بیان
—
سماجی و معاشی خبریں
38. پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کر گئے
39. 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان، میلہ چراغاں کے سلسلے میں
40. ایک سال میں 1061 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں سکونت اختیار کی
41. سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار
42. کریک ڈاؤن تیز، ساڑھے 5 ہزار افغان شہری واپس بھیج دیے گئے
43. سندھ میں پانی کا بحران، 80 لاکھ ایکڑ زمین کاشت سے محروم
44. پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کا 100 سالہ بحران
45. لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں سے الجھنے والی 3 خواتین رہا، افسر کو شوکاز
46. صدر مملکت کا طیارہ آصف زرداری کی روانگی کے بغیر اسلام آباد واپس
47. نجی سینیٹ بلوں میں کمی، آرڈیننسز میں اضافہ: سالانہ رپورٹ
48. نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں ایف آئی اے کا نوٹس
49. کراچی میں رہائشی عمارتوں کے تجارتی استعمال پر اعتراض، آباد کا مطالبہ
—
تعلیم، موسم اور صحت
50. پنجاب میں شدید گرمی، اسکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
51. سندھ بھر میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت میں اضافہ متوقع
52. کراچی میں بھاری گاڑیوں کی رفتار 30 کلومیٹر مقرر، ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار
53. حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز نجی ایئرلائن کی ہوگی
—
کھیل اور تفریح
54. پاک-بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے دو میچز فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ
55. قمبر شہداد کوٹ: منگیتر کے انکار پر پولیس اہلکار نے مبینہ قتل کر دیا
56. مالاکنڈ میں نامعلوم نوعیت کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
57. اسٹاک مارکیٹ میں 622 پوائنٹس کا اضافہ
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k