پاکستان

آج کی اہم خبریں – ایک نظر میں 8 مارچ 2025

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
وی او سی اردو – 9 مارچ 2025

آج کی اہم خبریں – ایک نظر میں

📌 چین کی مہلت میں توسیع: چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

📌 خیبر پختونخوا میں کارروائی: سیکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک۔

📌 ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بیان: 30 سالوں سے دنیا بھر میں دورے کر رہا ہوں، سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی۔

📌 امریکا کی وارننگ: امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو پاکستان جانے پر نظرِثانی کی ہدایت دے دی۔

📌 سیاسی منظرنامہ:

پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست پروان چڑھائی، آج خود تقسیم کا شکار ہے: عطاء اللہ تارڑ۔

عون عباس بپی: ”خان کے ساتھ کھڑا ہوں، وفاداری نبھاؤں گا“۔

مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے 36 اضلاع کا سروے مکمل، عوامی پذیرائی میں اضافہ۔

📌 یومِ خواتین:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

اسلام آباد میں عورت مارچ اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مظاہرہ۔

پنجاب میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل، خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ۔

📌 معاشی و تجارتی خبریں:

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے۔

حکومت کی آئی ایم ایف سے نئے پاور سرچارج کی تجویز، صارفین پر مزید بوجھ متوقع۔

برآمدی ہدف 60 ارب ڈالر کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے: احسن اقبال۔

📌 جرائم و عدالتی خبریں:

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے۔

لاہور ہائیکورٹ: "پراسیکیوشن کے کیس میں معمولی شک بھی ملزم کی بریت کے لیے کافی ہوتا ہے”۔

دعا زہرہ کیس: عدالت نے نکاح کو درست قرار دے دیا۔

📌 بین الاقوامی خبریں:

روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک، 37 زخمی۔

بھارت: رمضان میں قرآن پاک کی تلاوت جرم، مسلم بزرگ پر بہیمانہ تشدد۔

امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کا دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان۔

📌 موسم کی صورتحال:

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی گرمی برقرار رہے گی۔

📌 دلچسپ خبریں:

بھارتی سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے روزہ رکھ کر مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کی۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹک ٹاک فراڈیوں کے گروہ گرفتار۔

پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل۔

🔴 مزید خبروں اور تبصروں کے لیے ہمارا چینل فالو کریں:

📢 (رپورٹ: بشیر باجوہ، نیوز وی او سی اردو)

🔗 چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button