ایڈیٹرکاانتخابنیوز وی او سی

*آج کی اہم خبریں

: 30 سمتبر 2024*
*11:30 am*
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
*پنجگور میں مسلح حملہ*
بلوچستان کے علاقے پنجگور کے خدابدان میں مسلح افراد نے عبدالرحمن محلہ کے ایک گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدور ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے تعلق رکھتے تھے۔

* *مزدوروں کی فہرست*
جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال، سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے مزدور کا نام محمد رمضان ولد اللہ یار ہے۔

*بھارت کے زرمبادلہ ذخائر*
بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 692 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔

*خان صاحب کی نئی حکمت عملی*
نجم سیٹھی کے مطابق عمران خان نے اپنی سٹریٹجی تبدیل کر دی ہے اور وہ اب چاہتے ہیں کہ اس حکومت کو جلد سے جلد ہٹایا جائے۔

*تحریک انصاف کے احتجاج کی کامیابی*
تجزیہ نگار حسنات ملک کے مطابق آج کے احتجاج میں تحریک انصاف کامیاب رہی اور ججز کو یہ اندازہ ہو گیا ہوگا کہ اگر آئینی عدالت بنتی ہے اور سپریم کورٹ کو ختم کیا جاتا ہے تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

*مشرق وسطیٰ میں کشیدگی*
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں لبنان میں جنگجو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

*اسرائیل کی ایران کو دھمکی*
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

*لبنان پر اسرائیلی بمباری*
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں جاری بمباری سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں 33 افراد شہید اور 195 زخمی ہوئے تھے۔ حوثیوں نے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا۔

*روس کی حزب اللہ سربراہ کے قتل کی مذمت*
روس نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس واقعے کے مشرق وسطیٰ پر ڈرامائی نتائج ہوں گے۔

*ایرانی صدر کا بیان*
ایران کے صدر مسعود پزشکان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا حکم اسرائیل کو نیویارک سے ملا، اور اس واقعے میں امریکہ کو بھی صیہونی حکومت کے ساتھ ذمہ دار ٹھہرایا۔

*اسرائیلی آرمی چیف کا بیان*
اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی نے کہا کہ مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں اور ہم حزب اللہ کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button