آج دن بھر کی اہم خبریں 30 مارچ 2025 | بروز اتوار

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
🛑 آج دن بھر کی اہم خبریں
📅 30 مارچ 2025 | بروز اتوار
✅ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
✅ سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی۔
✅ عید سے قبل کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ۔
✅ سوئی سدرن نے اعلان کیا: عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
✅ بوہرہ برادری نے بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔
✅ کراچی میں چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 12 شہری زخمی۔
✅ کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ۔
✅ مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
✅ عید کے موقع پر کراچی میں حجاموں نے نرخ دگنے کر دیے۔
✅ مولانا فضل الرحمان نے عوام کو امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث احتیاط کا مشورہ دیا۔
✅ کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما قاری عبدالرحمان فائرنگ کے نتیجے میں شہید۔
✅ مستونگ میں تیسرے روز بھی بی این پی کا دھرنا جاری، اختر مینگل کا کارکنوں کے ساتھ عید منانے کا اعلان۔
✅ ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے انخلا کی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔
✅ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 24 فلسطینی شہید۔
✅ صدر مملکت کی پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
✅ کراچی میں نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
✅ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق۔
✅ پنجاب میں عیدالفطر کے دوران عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی۔
✅ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو عید کی مبارکباد۔
✅ مریم نواز نے چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا۔
✅ کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی۔
✅ شہباز شریف کا ازبک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی۔
✅ مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر لاہور کے اسپتالوں کے دورے۔
✅ سینئر صوبائی وزیر نے اسپتالوں میں صفائی اور مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
✅ بلوچ خواتین کی رہائی کا مطالبہ، اختر مینگل نے کوئٹہ نہ جانے کی صورت میں مستونگ میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
✅ رمضان میں کراچی میں 155 منافع خور گرفتار، مرغی کا گوشت 820 روپے کلو فروخت۔
✅ کورنگی میں پراسرار آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کی مدد طلب کرلی گئی۔
✅ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے متنازعہ پرفیوم کے نام پر معذرت کر لی، قانونی مشیر مقرر۔
✅ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا۔
✅ فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کیس میں تیسرا ملزم بھی گرفتار۔
✅ رانا ثنااللہ: "نہروں کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا”۔
✅ پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے دو افراد گرفتار۔
✅ جعلی بیج فروخت کرنے میں ملوث 392 کمپنیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔
✅ عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر۔
✅ گوجرانوالہ میں لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا انکشاف۔
✅ آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کر دی۔
✅ لاہور میں عید سے قبل ہی تمام سہولت بازار بند کر دیے گئے۔
✅ کراچی میں نشئی افراد نے ناتھا خان پل سے سریا چوری کرنا شروع کر دیا۔
✅ بہاولپور: تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 ملزم گرفتار۔
✅ اقوام متحدہ: "حکومت پاکستان کے بے دخلی کے فیصلے نے افغان مہاجرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے”۔
✅ صدر اور وزیراعظم کا عید کے موقع پر قوم کے نام اتحاد اور یکجہتی کا پیغام۔
✅ پی ٹی آئی سے مشترکہ احتجاج کے معاملے پر تحریری یقین دہانی درکار، کامران مرتضیٰ۔
✅ 2025 کا رمضان اسٹاک ایکسچینج کے لیے بہترین ثابت ہوا، رپورٹ جاری۔
✅ نوابشاہ میں صدر مملکت کی پارٹی قیادت اور ورکرز سے ملاقات۔
✅ بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد۔
✅ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے قانونی و سیاسی جدوجہد کریں گے، خالد مقبول صدیقی۔
✅ کراچی: کورنگی کراسنگ پر انڈس اسپتال کے فیز ون میں 90 بستروں کی ایمرجنسی شروع۔
✅ ملتان اور ساہیوال میں پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، 3 افراد گرفتار۔
✅ لاہور میں عید شاپنگ کے بعد لوٹنے والی خواتین سے واردات کرنے والا گینگ گرفتار۔
📍 رپورٹ: بشیر باجوہ
📡 وی او سی اردو
📢 تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں!
🔗 واٹس ایپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k