آج دنیا بھر میں خوشی کا دن منایا جا رہا ہے-
اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں ناروے کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قرار دیا گیا ہے،،چھلے سال ڈنمارک اس فہرست میں اول نمبر پر تھا،ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور فن لینڈ فہرست میں پہلے پانچ نمبروں پر ہیں. افریقہ میں سب صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں .رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ امریکہ چودویں نمبر اور برطانیہ انیسویں مقام پر ہے،فہرست میں پاکستان کا نمبر اسی واں بتایا گیا ہے جبکہ انڈیا ایک سو بائیس ویں اور افغانستان ایک سو اکتالیسویں نمبر پر ہے،ایک سو پچپن ممالک کی فہرست میں جنگ زدہ ملک شام ایک سو باون ویں نمبر پر ہے جبکہ یمن اور سوڈان جہاں قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے، بالترتیب ایک سو چھیالیس اور ایک سو سینتالیس ویں نمبر پر ہیں.