آج جے آئی ٹی پرتابڑ توڑحملوں کی حد ہوگئی،شفقت محمود
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیگی رہنما جے آئی ٹی کے ممبران کو ڈ را دھمکا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو حسا ب کریں گے ۔سپریم کورٹ کو لیگی رہنماﺅں کی ان دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر جے آئی ٹی ممبران پر دباؤ ڈال رہے ہیں ،اسی لیے ہم نے پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کو اپنے عہدے سے الگ ہو نا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کو ڈرانے کے ساتھ ساتھ نئی منطق شروع کردی ہے کہ ہمارے پر کوئی چارج ہی نہیں ہے ،ایک سال سے شریف خاندان کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ چارج کیا ہے ۔شفقت محمود نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ جے آئی ٹی نے مجھے کس لیے بلا یا ہے ؟،مریم نواز نے پہلے کہا کہ میری ملک سے باہر اور اندر کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن جب تفصیل سامنے آئی تو وہ کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی تھیں ،ان کے نام پر شیئر بھی ہیں ،ان کی زمینیں بھی ہیں اور حقائق یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ نیلسن اور نیسکول کی بینفشری آنر بھی ہیں۔